نئے پاکستان کی نرالی حکومت کا ایک اور کارنامہ. بڑھتا ہوا ظلم. اس بار نشانہ بن رہا ہے معصوم میڈیا. جی، پچھلی حکومت جو اپنے نورانی چہروں کی نمائش کے لئے ایک ایک منٹ کے لاکھوں روپے کے اشتہار خریدتی تھی، اس ظالم حکومت نے اس ریٹ کو 97 فیصد تک کم کردیا. The Govt of Pakistan after due deliberation and considering the rates charges by Pvt Channels has evaluated the new rates which are fair & reasonable for release of Public Sector Ads/campaigns Valid for all Federal/Prov Govts, Autonomous bodies & Organisations from 27th Dec 2018 pic.twitter.com/u1UJKLgGy7 — Fawad Chaudhry (@FawadPTIUpdates) December 23, 2018 کہتی ہے کہ غریب عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچائیں گے. یار کچھ خدا کا خوف کریں، ظلم کی بھی انتہا ہوتی ہے. عوام کو نہیں چاہیے تعلیم، نہیں چاہیے صحت، بس TV اور اخبارات میں اپنی شکلیں دکھاتے رہیں اور ان معصوم چینل مالکان کا پیٹ بھرتے رہیں. عوام کا پیٹ آپ کے چہرے دیکھ کر ہی بھر جائے گا. اب بیچارے جیو کو ہی لے لیں، ایک منٹ کے تقریباً 3 لاکھ لینے والے چینل کو 90 ہزار ک...